ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکتوبر کے اوائل میں شاہ سلمان روس کا دورہ کریں گے

اکتوبر کے اوائل میں شاہ سلمان روس کا دورہ کریں گے

Fri, 22 Sep 2017 23:49:28    S.O. News Service

ریاض،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود چار اور سات اکتوبر 2017ء کو روسی صدر ولادی میر پوتن کی خصوصی دعوت پر ماسکو کا دورہ کریں گے۔

روسی خبر رساں ایجنسی نے حکومتی ترجمان دیمتری بیسکوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اکتوبر کے پہلے ہفتے ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے۔خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہ سلمان کا دورہ چار سے سات اکتوبر تک متوقع ہے۔


Share: